فلور ملز کی جانب سے ملک بھر میں مطالبات کے حق میں اسٹرائیک اور سپلائی بند کرنے کے بعد ملک میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔
وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت تجارت کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کردی گئی ہیں۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کے ذریعے حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کی، اس کے علاوہ گندم اور گندم سے تیار مصنوعات آٹا، میدہ اور سوجی کی برآمد پر بھی پابندی ہوگی۔
قبل ازیں آٹا فلور ملز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے طور پر ملک بھر میں ملیں بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے آٹا ملز نے آٹے کی سپلائی معطل کر رکھی ہے، جس کی بنا پر ملک بھر میں آٹے کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔