حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیر اعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔
تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینکس بند رہیں گے۔