اس حکومت نے ماسک میں بھی کرپشن نہیں چھوڑی، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb press conference in islamabad

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے اگر کوئی ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے کہ آپ نے کیا کیا ہے تو اسے گالیاں دی جاتی ہیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس حکومت نے ماسک میں بھی کرپشن نہیں چھوڑی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو کرنا ہے کرلیں مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام مالم جبہ، بلین ٹری اور پشاور میٹرو کے کھڈوں کو نہیں بھولی، شریف خاندان کی شوگر ملز کی کل مالیت سولہ ارب ہے

روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں،اس حکومت کے وزیروں نے ماسک بیرون ملک اسمگل کیے، ٹی وی پر ادویات کے اسکینڈل کی رپورٹ سن کر وزیراعظم صاحب حیران ہوگئے۔ شہزاد اکبر آج پریس کانفرنس میں بیٹھ کرکے نیب کو ہدایات دیتے رہے۔

آج شہزاد اکبر نے ثبوتوں میں جعلسازی کی ٹپس نیب کو دیں، یہ دو سال سے نوٹنکی اور تھیٹر چل رہا ہے ہم نے بہت برداشت کیا ہے، شہزاد اکبر جھوٹی پریس کانفرنسوں پر معافی مانگیں۔

شریف خاندان کے ایک کیس میں نیب کی طرف سے پانچ سو نوٹس جاری ہوتے ہیں جبکہ آٹا چینی میں سو ارب کی چوری میں ایک بھی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ شہزاد اکبر کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے وہی اکاونٹس دکھائے جو وہ تین سال سے دکھا رہے ہیں، آج شہزاد اکبر کے کوئی الزامات اوردعوے سچ ثابت نہیں ہوئے۔

مالبہ جبہ سے کرپشن کر کے بنی گالہ کا محل بنا، کاغذ لہرانے کے ساتھ آپ ثبوت عدالت میں پیش کریں، چیلنج کرتی ہوں کسی کمپنی کے ساتھ شہباز شریف کے ساتھ تعلق ثابت کریں، کسی چیک کا شہباز شریف، یا شریف خاندان کے کسی بھی فرد سے تعلق ثابت کریں، یہ سب تماشا ہے اور نوٹنکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتی ہوں شہباز شریف، سلیمان شہباز اور حمزہ کے ساتھ ایک دھلے کی غیر قانونی کرپشن جوڑ کر دکھائیں، اگلی پریس کانفرنس کرنے سے پہلے یہ سن لیں آپ کو لندن میں ڈیلی میل والے بلا رہے ہیں۔

شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، پاکستانی عوام سننا چارہی تھی کہ شہزاد اکبر چینی آٹا اور پاور کی رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ ایسا نہیں ہوا، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کی جیبوں سے اربوں نکالے، عوام انتظار کررہی تھی کہ میٹرو، مالم جبہ کیسز کے کرپشن کی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts