اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس کے بعد کارروائی ہوئی۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ کہ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان عاشق رسول ﷺ ہیں، انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔
https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1383789549399117827