اسالم آباد: اتحادی حکومت نے حکومتی افسران اور کابینہ اراکین کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور اس پر قابو پانے کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے مارکیٹوں کی شام 7 بجے بندش کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے ہفتہ وار چھٹی بحال کردی