اسلام آباد: حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹ پر پابندی لگادی ہے۔
وفاقی حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج پرکوٹا کی پابندی لگا دی ہے تاہم حکومت کے اس اقدام سے 40 کروڑ ڈالر بچ جائیں گے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے رشتے داروں یا دوستوں کو زرمبادلہ کی شکل میں ادائیگی کرکے کوٹا کے ذربعے حج پر بھیج سکیں گے۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوروزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکورکے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے، جس کو اب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جہاں سے حج کے اخراجات سمیت اس فیصلے کی منظوری لی جائے گی۔
جرمنی الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے ناراض
رواں سال حج اخراجات12سے 13 لاکھ روپے رہنے کی توقع ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ لاکھ روپے زیادہ ہونگے۔
وزارت مذہبی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا عمربٹ نے بتایا کہ زرمبادلہ کی قلت کی وجہ سے آدھے حاجی اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم جبکہ آدھے پاکستانی روپے کی شکل میں ادائیگی کرکے حج پر جاسکیں گے۔
سعودی عرب نے اس سال کیلیے پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کا کوٹہ دیا ہے۔لیکن حکومت پاکستان زرمبادلہ کی قلت کے سبب اپنے عازمین حج کو زرمبادلہ فراہم نہیں کرسکتی۔ لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ 89 ہزار 605 عازمین حج کو بیرون ملک پاکستانی سپانسرکریں گے۔