پیٹرول بم گراکرحکومت نے عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابینہ کمیٹی کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
کابینہ کمیٹی کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد:قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیٹرول، چینی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عید کے موقع پر عوام پر ایک اور پٹرول بم پھینک دیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت 25 روپے لیٹر پیٹرول مہنگا کر کے پہلے ہی معاشی دہشت گردی کر چکی ہے، نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے عید سے قبل ایک اور پیٹرول بم گرا کر عوام کی رہی سہی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہاکہ مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کی تباہی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی 100 روپے کلو مل رہی ہے، یہ ہے تبدیلی؟ یہ ہے نیا پاکستان؟

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عید پر چینی اور پیٹرول مہنگا کر کیعمران نیازی حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے، بے حس حکومت کو عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔

Related Posts