بڑی عمر کے شخض سے شادی کرنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑی عمر کے شخض سے شادی کرنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا
بڑی عمر کے شخض سے شادی کرنے سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا گیا

کراچی: بڑی عمر کے آدمی سے شادی کرنے کے انکار پر باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے معمار میں دل دہلادینے والا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا،جہاں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کرنے سے انکار پر باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا اور واقعے کو خودکشی قرار دے کر مقتولہ کی لاش دفن کردی۔

ایس ایچ او گلشن معمار سرور کمانڈو نے بتایا کہ پولیس کو علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک لڑکی مدینہ بنت شامیر کو اس کے باپ اور بھائی بہاؤالدین نے اس بات پر قتل کیا کہ لڑکی نے عمر رسیدہ شخص سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہ کسی اور سے محبت کرتی تھی۔

باپ اور بھائی نے مدینہ شامیر کو متعدد بار سمجھایا مگر وہ عمر رسید شخص سے شادی سے انکار کرتی رہی، اس کے باوجود باپ بیٹے نے اس کی منگنی بھی کردی تھی جس پر لڑکی نے احتجاج بھی کیا تو باپ بیٹے نے 4 دن قبل اسے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا لاش پنکھے سے لٹکا دی۔

ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا کے مطابق معمار پولیس نے قتل میں ملوث ازبکستانی باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے، دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی، ہم نے اس کی کہیں اور منگی کردی تھی، لیکن وہ نہ مانی جس پر اس کی تلخ کلامی ہوئی اور بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اس کے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دے دیا۔

مزید پڑھیں: سسر نے اپنی بہو کو بھی نہ بخشا، نئی نویلی دلہن سے 8روز تک جنسی زیادتی

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اہل محلہ کو بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اس لئے خودکشی کی۔ ملزم باپ شاہ میر اور بیٹا بہاؤالدین نے افغان بستی کے قبرستان میں مقتولہ کو دفن کردیا۔

Related Posts