دوستی مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے بوائے فرینڈ کا کھانے کاپانچ لاکھ کا بل بنوادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوستی مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے بوائے فرینڈ کا کھانے کاپانچ لاکھ کا بل بنوادیا
دوستی مہنگی پڑ گئی، لڑکی نے بوائے فرینڈ کا کھانے کاپانچ لاکھ کا بل بنوادیا

بیجنگ:دوستی مہنگی پڑ گئی، چین میں ایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے دعوت پر بلائے جانے پر ایک کی بجائے 23 دوستوں کو لے کر پہنچ گئی، جبکہ ان تمام افراد کے کھانے کا بل 2300 پاونڈ (تقریبا پانچ لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب بنا۔ جسے بلا آخر لڑکے کو ہی ادا کرنا پڑا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی پر لڑکے نے لڑکی سے ملنے کا اصرار کیا، لڑکی مان گئی، تو دونوں نے کسی ریسٹورنٹ میں ملنے کا ارادہ کیا، مگر لڑکے کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی دوست بہت ہی چالاک نکلے گی۔

لڑکی بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے اپنے ساتھ 23 لوگوں کو لے کر پہنچ گئی، جسے دیکھ کر لڑکا حیران و پریشان ہوگیا۔لڑکی کی فیملی اور اس کے دوستوں نے لڑکے کی پریشانی کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ریسٹورنٹ میں خوب کھانے پینے اور موج اڑانے لگ گئے۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بننے والے دوست کی دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی۔لڑکے کی طرف سے بل ادا کیے جانے کے بعد لڑکی اور اس کی فیملی حیران ہوئے بغیر نہیں رہی اور اس لڑکے سے بہت متاثر ہوئی۔

Related Posts