فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو آئینہ دکھا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف اسرائیل

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو باور کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھولنا نہیں چاہئے اسرائیل اقوام متحدہ کی قرار داد کے نتیجے میں ہی وجود میں آیا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں منگل کو کابینہ کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کی پابندی کرے۔

ماکروں نے ہفتہ وار فرانسیسی کابینہ کے اجلاس میں نومبر 1947 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے فلسطین کو یہودی ریاست اور ایک عرب ریاست میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر منظور کی گئی قرارداد کا حوالہ دیا۔

ماکروں نے کہا اس لیے یہ وقت اقوام متحدہ کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے۔

Related Posts