فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا
فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

پیرس:فرانسیسی طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجینئرنگ ٹیم،اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا فرنچ زبان میں استقبال کیا۔

وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت فرانس کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے،پاکستان میں موجود فرانس کے سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے۔

وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ یہ اس بات کی عکاس ہے کہ اس مشکل گھڑی میں فرانس پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی عملے کا ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا اور امدادی سامان وصول کیا،فرانس سے آنے والے امدادی سامان سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں۔

عبد القادر پٹیل نے کہاکہ فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں،دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں۔

عبد القادر پٹیل نے کہاکہ پاکستان عوام اس قدرتی افت کے دوران فرانس کی جانب سے امداد کی فراہمی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی سٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سامان میں ادویات اور پانی نکالنیوالے بڑے پمپ بھی شامل ہیں،یہ بڑے پمپ سیلاب کا پانی فوری طور نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں فرانس کی حکومت کا دل۔کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ھے،سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب روپے کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ عبد القادرپٹیل نے کہاکہ مصیبت زدہ اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر اگے انا ہو گا۔

Related Posts