سابق جونیئر فٹبال کپتان انتہائی کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان کے سابق جونیئر فٹبال کپتان منیر آفتاب انتقال کر گئے، 26 سالہ منیر آفتاب گردوں کے امراض میں مبتلا تھے۔

گردوں کے امراض میں مبتلا سابق جونیئر فٹبال ٹیم کے کپتان منیر آفتاب طویل عرصے سے زیر علاج تھے، انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آفتاب منیر دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلا کرتے تھے، انہوں نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی قیادت کی جبکہ وہ انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 3نوجوان ڈوب کر جاں بحق

مرحوم کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے تھا جبکہ وہ نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین معصوم بچے سوگوار چھوڑے ہیں، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر چھ ماہ ہے۔

Related Posts