کابل:کسی نے صحیح کہا ہے کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، سابق افغان وزیر خزانہ خالد پائندہ امریکا میں اہلِ خانہ کی کفالت کے لیے اوبر چلانے لگے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد پائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ ہے نہ میں یہاں کا مقامی ہوں اور نہ ہی میں افغانستان کا مقامی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خاندان کی کفالت کے لیے بطور ڈرائیور کام مل جانے کا احساس خوبصورت ہے، اگر میں اگلے دو روز میں 50 ٹرپس مکمل کرلیتا ہوں تو مجھے 95 ڈالر بونس کے طور پر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں ایک رات میں، انہوں نے چھ گھنٹے کے کام کے لیے 150 ڈالر سے تھوڑا زیادہ کمایا۔
دوسری جانب افغان طالبان نے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر پر امارات اسلامیہ افغانستان کا سفید رنگ کا پرچم لہرانے کا حکم جاری کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ افغانستان کے تین رنگوں والے پرچم کی جگہ امارات اسلامیہ افغانستان کا پرچم لہرایا جائے۔یاد رہے کہ طالبان کے افغانستان میں مکمل کنٹرول کے تقریبا 6 ماہ بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں:چینی و امریکی صدور کی ویڈیو لنک پر ملاقات، روس یوکرین پر بحث و تکرار