اسلام مخالف مہم پر آج فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Foreign Office summoned the French ambassador today

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے فرانس کی جانب سے اسلام مخالف مہم پر آج فرانسیسی سفیر کو طلب کرلیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کردی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے سفیر کو آج دفترخارجہ میں طلب کیا گیا ہے ،فرانس کے سفیر سے اسلام مخالف مہم پر احتجاج کیاجائےگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہولوکاسٹ کیخلاف مہم پر مختلف معاشروں نے پابندی لگائی، وقت آگیا ہے کہ اسلام فوبیا کے معاملے پر اجتماعی فیصلہ ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں قراردادپیش کروں گا۔

مزید پڑھیں: اسلاموفوبیا پر پابندی لگائی جائے۔وزیرِ اعظم نے فیس بک کے سربراہ کو خط لکھ دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر تشویش ہے، مہذب ملکوں کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے،

Related Posts