لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہوگیا
لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہوگیا

بیروت: لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہوگیا جس کی وجہ سے مشتعل شہریوں نے بیکریوں اور پیسٹریوں کی دکانوں پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیا کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی وزیر کی قریبی ساتھی کے گھر سے 15 کروڑ سے زائد رقم برآمد

بھوک اور مہنگائی سے پریشان مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اور پیسٹریوں کی دکانوں پر دھاوا بول دیا اور کھانے کی اشیا لوٹ لیں۔ ملک میں آٹے کی شدید قلت کا ذمہ دار آٹے کی شام کو اسمگلنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

معلوم رہے کہ لبنان میں 20 لیٹر پیٹرول کی قیمت 14 ہزار لبنانی پاؤنڈ سے بڑھ کر 6 لاکھ 17 ہزار لبنانی پاؤنڈ ہوگئی ہے۔

Related Posts