دادو:سیلاب سے متاثرہ خاندان کی بچی کو سانپ نے کاٹ لیا، پاک فوج نے فوری طور پر متاثرہ بچی کو ریسکیو کیا اور اس کی زندگی بچالی۔
سیلاب کی زد میں آنے والے سندھ کے شہر دادو میں ایک متاثرہ خاندان کی بچی کو سانپ نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا تاہم پاک فوج کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کرکے ہنگامی طبی امداد فراہم کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ریسکیو کرنے والے یونٹ میں سیلاب سے متاثرہ ایک کمسن بچی کو سانپ کے ڈسنے کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔
پاک فوج کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ بچی کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی، پاک فوج کے جوانوں کی بروقت کوشش سے بچی کی زندگی محفوظ رہی۔ متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی مزید بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:عوام تیار رہیں، محکمہ موسمیات نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی