برج ٹاؤن: پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ(کل) بدھ 28جولائی کو کھیلا جائیگا۔
شیڈول کے مطابق 28 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، کینز ینگٹن اوول، بارباڈوس میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق 31 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، پروویڈینس اسٹیڈیم، گیانا کھیلا جائیگا۔
شیڈول کے مطابق یکم اگست کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، پروویڈینس اسٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق 3 اگست میں چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، پروویڈینس اسٹیڈیم، گیانا کھیلا جائیگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی،دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ابتدائی طور پر 27 جولائی کو شیڈول پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ منسوخ کردیا گیا ہے،چار میچوں پر مشتمل سیریز کا ٹی ٹونٹی کا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلا جائیگا،دیگر میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: جاوید میانداد نے وزیراعظم سے کھیلوں کی فیڈریشنز کا احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا