کراچی: صبح سویرے ہونےوالی موسم سرماکی پہلی بارش نے شہرکا موسم خوشگوارکردیاساتھ ہیں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔
کراچی کے علاقے ملیر، ماڈل کالونی، کھارادر، شارع فیصل، گارڈن، قیوم آباد، گلستانِ جوہر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں موسلام دھار جبکہ کچھ علاقوں میں موبداباندی ہوئی،جس کے بعد شہر میں سردی بھی بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا ئیں چل رہی ہےجس کے بعد شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیاگیاہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کی طاقت سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی ہے، مراد علی شاہ