پشاور زلمی ٹیلنٹ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور زلمی ٹیلنٹ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل، خیبر پختونخواہ کے سات ڈویژن کے انتیس چھوٹے بڑے شہروں / مقامات کے چار ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز ٹرائلز میں شریک ہوئے، آخری روز صوابی میں چارسدہ، شانگلہ،سوات اور نوشہرہ کے نوجوان کرکٹرز ٹرائلز میں شریک ہوئے۔

محمد اکرم ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی کے مطابق زلمی ٹیلنٹ ہنٹ میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا، جاوید آفریدی چیئرمین پشاور زلمی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرز کو پشاور زلمی مواقع فراہم اور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور زلمی ٹیلنٹ کا پانچ روزہ پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

ہائیر زلمی ٹیلنٹ ہنٹ میں پانچ دن میں جمرود میں دو دن، ہری پور میں ایک دن اور صوابی میں دو روز کیٹرائلز کے دوران چار ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے۔ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی نے ٹرائلز لیے۔

محمد اکرم نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران خیبر پختونخواہ سے کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا۔ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران بھی بہترین نوجوان کرکٹرز دیکھے۔

محمد اکرم نے کہا کہ ٹرائلز کے بعد خیبر پختونخواہ کے ڈویژن پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ کی ٹیمیں تشکیل دیں گے اور ان ٹیموں کے درمیان اگلیمرحلے میں اکتوبر نومبر میں خیبر پختونخواہ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔

ٹورنامنٹ کے بہترین نوجوان کرکٹر کو پی ایس ایل آٹھ کے دوران نہ صرف پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کا موقع ملے گا بلکہ ساتھ ہی غیر معمولی ٹیلنٹ کے حامل نوجوان کرکٹر کو پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی نمائندگی کا موقع بھی فراہم کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی خیبر پختونخواہ میں نوجوان کرکٹرز کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ کو نئے سپر اسٹارز ملیں گے۔

Related Posts