پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ پہلا مرحلہ مکمل ہونے کےبعد پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم ہوچکی ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم نے 10، 10 میچز کھیلے جس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اگر بیٹنگ پر نظر ڈالی جائے تو کراچی کنگز کے بابر اعظم 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 501 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے، ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی رنز بنانے کی اوسط 71.57 ہے۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان 470 رنز بنا کر دوسرے، سرفراز احمد 321 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 10 میچز میں 312 جبکہ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے 304 رنز بنائے ہیں۔

بولنگ میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی 9 میچز میں 20 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے، پشاور زلمی کے وہاب ریاض 14 وکٹیں لے کر تیسرے جبکہ لاہور قلندرز کے جیمز فالکنر 13 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے حسن علی اور پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے لیگ اسٹیج میں 12، 12 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts