راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
???? reveal for DAFANEWS Presents KFC Pakistan vs New Zealand ODI Series 2023
#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/TNf4vlXTj8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 26, 2023
ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں 6 اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد شاہین اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کیویز کا مقابلہ کریں گے۔
ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں چھ کھلاڑیوں عبداللہ شفیق، آغا سلمان، حارث سہیل، امام الحق،اسامہ میر اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی 20 کی طرح ون ڈے میں بھی بہترین کھیل پیش کرینگے، کیوی کپتان
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے مارک چیمپمن کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ ڈے نائٹ ہوگا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے ہوگا۔