پاڑی گرل دنا نیر مبین کی نئی سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں پہلی جھلک وائرل ہوگئی، اس سیریز میں دنانیر ایک صحافی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ نئی سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں اداکارہ دنا نیر ایک صحافی انیتا پونم کا کردار ادا کریں گی۔
یہ پوسٹ اداکارہ کی جانب سے ناصرف لائیک کی گئی ہے بلکہ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اسے شیئر بھی کیا ہے۔
دوسری جانب دنا نیر کی اسی ڈرامے کی ایک لُک وائرل ہو گئی ہے۔