کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: جدہ سے بذریعہ فلائٹ کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جس کو تیز بخار سمیت جسم پر سُرخ نشان موجود ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز رپورٹ، 1 مریض انتقال کر گیا

مریض حال ہی میں مسقط سے کراچی پہنچا ہے ، جو جدہ میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔ مریض کے گزشتہ روز نمونے لے کر ڈاؤ یونیورسٹی وائرولوجی لیب بھیجے گئے تھے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے مریض کن سے رابطے میں رہا اُن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

Related Posts