راولپنڈی: راولپنڈی کینٹ کے پوش علاقے رینج روڈ پرجھگیوں میں آگ لگنے سے سات سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122عثمان گجرکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع پرامدادی ٹیموں کو فوری روانہ کیا گیا۔
ترپال کی جھگیوں میں اچانک آگ لگنے سے مکینوں میں بھگدڑمچ گئی،جھگیوں سے ملحقہ مٹی کی دیوارجھگیوں پرآ گری جس سے سات سالہ یاسین نامی بچہ ملبہ تلے دب گیا اورآگ میں زندہ جل گیا۔
مزید پڑھیں:وادی بولان میں جعفر ایکسپریس تخریب کاری کی کوشش میں بال بال بچ گئی
ترجمان کے مطابق ابتدائی طورپرآگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ جھگیاں ایک خالی پلاٹ میں بنائی گئی تھیں۔ریسکیو1122نے لاش کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔