اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اسلام آباد کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اسلام آباد: شہر اقتدار کے سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان کا کہنا ہے کہ سینٹورس مال پر لگی آگ کو دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کنٹرول کیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی، ائیر فورس، ریسکیو 1122 نے حصہ لیا، تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال دیا گیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیا تھا، اسلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:نجی مال میں آگ پر 60 سے 70 فیصد قابو پا لیا گیا، کمشنر اسلام آباد

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا آگ بجھانے کے لئے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کی جائے، مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے، مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائی جائے۔

Related Posts