اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سنگین فردِ جرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیر قانونی طور پر بھاری رقم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب ہوگئے۔
معتبر عالمی ادارے فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے خلاف سنگین فرد جرم ہے جس نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ، غیرقانونی بھاری رقوم کی ترسیل کے حقائق بے نقاب کر دیئے ہیں۔ رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 29, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں بیان کردہ ٹھوس حقائق چیخ چیخ کر بتارہے ہیں کہ عمران نیازی جھوٹ، تضادات اور منافقت کا پیکر ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا