اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس کےدوران وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تشہیری مہم کے لئے فنڈز کی سفارش کی جسے منظور کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے 1 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق تشہیری مہم کیلئے فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں خرچ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کے کاروبار پر سخت پابندیاں عائد کردیں