وہ فلم جو سب سے زیادہ کِسنگ سینز کے باوجود بدترین فلاپ ثابت ہوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس فلم کے ہیرو عمران ہاشمی نہیں، فوٹو انڈین میڈیا

کسی بھی فلم میں ایکشن اور کرائم سین کیساتھ رومانس کے عناصر شامل ہونا عام سے بات ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں بالی وڈ فلموں کی تاریخ میں ایک ایسی بھی فلم ریلیز ہوئی جسے بے تحاشہ بولڈ مناظر اور لپ لاک سین کے سبب بد ترین قرار دیا گیا۔

جی ہاں یہ بھارت کی بدترین فلم سمجھی جاتی ہے جس میں سب سے تقریباً 30 سے زائد کسنگ سینز شامل تھے  مگر یہ فلم پھر بھی فلاپ ہوگئی۔

یہاں بات ہورہی ہے 15 مارچ 2013 کو ریلیز ہونے والی ’ 35 آ کلر کنیکشن‘ نامی ایک ایسی فلم کی جس میں سب سے زیادہ یعنی 30 سے زائد کسنگ سینز شامل تھے جس نے فلم ’مرڈر’ کا بھی ریکارڈ توڑ کر رکھ دیاجس میں عمران ہاشمی اور ملیکہ شراوت کے درمیان بوسوں کے بیس مناظر تھے۔

یہ فلم اپنے وقت کی ایک ارٹک تھرلر کے طور پر پیش کی گئی تھی اس کے ہیرو عمران ہاشمی نہیں بلکہ نیل نیتن مکیش مرکزی کردار میں تھے جبکہ ان کے ساتھ سونال چوہان ہیروئن کے طور پر نظر آئیں۔

فلم کی کہانی سیم نامی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی گرل فرینڈ شینا سے ملنے کے لیے ’فیجی’ چھٹیاں منانے جاتا ہے، مگر راستے میں اُس کا موبائل فون گم ہوجاتا ہے۔ بعد ازاں وہ ایک نیا فون خریدتا ہے جس میں ’تھری جی کنیکشن’ ہوتا ہے۔

 لیکن سب کچھ اس وقت بگڑنے لگتا ہے جب اُسے نامعلوم نمبرز سے پراسرار کالز آنا شروع ہوجاتی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوئی اور صرف 5 اعشاریہ 9 کروڑ روپےکا بزنس ہی کر سکی اور یہ بزنس اتنا کم تھا کہ فلم اپنی پروڈکشن لاگت بھی پوری نہ کر سکی۔

اور یہ ناکامی صرف سینما تک ہی محدود نہ رہی بلکہ یہ فلم آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ہونے کے باوجود اسے آئی ایم ڈی بی پر صرف 3.6 کی ریٹنگ ملی، جو اس کی ناکامی اور ناپسندیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

فلم کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے فلم کی ہیروئن اداکارہ سونال چوہان اس قدر دل برداشتہ ہوئیں کہ خاموشی سے دیگر زبانوں کی فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونال چوہان نے ‘3G‘ کے ریلیز ہونے کے تین سال بعد بالی وڈ میں واپسی کی اور فلم ’پلٹن’ میں اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں۔

Related Posts