وفاق ہر ممکن وسائل کے ذریعے شہری اداروں کی حمایت کرتا رہے گا، گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق ہر ممکن وسائل کے ذریعے شہری اداروں کی حمایت کرتا رہے گا، گورنر سندھ
وفاق ہر ممکن وسائل کے ذریعے شہری اداروں کی حمایت کرتا رہے گا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر ممکن وسائل سے کراچی کے شہری اداروں کی حمایت کرتی رہے گی۔ ایس آئی ڈی سی ایل کے زیر نگرانی تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

کراچی میں وفاقی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے دیرپا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوں گے، جو عام شہری کو بنیادی سہولت کی فراہمی کا باعث ہو گا۔

ان خیالات کا اظہارگورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ جرنل مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل بریگیڈئر (ر) سہیل ابرار نے شہر میں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آئندہ مالی سال کے لئے نئے منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیاگیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کی ترقی میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت ہر ممکن وسائل کے ذریعے شہری اداروں کی حمایت کرتی رہے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور کچھ دیگر اضلاع سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے میگا ڈویلپمنٹ منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔

Related Posts