وفاقی حکومت ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے، بلاول بھٹو

کراچی: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں ٹڈی دل کی صورتحال پر ردعمل سامنے آگیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دلوں پر قابو پانے کے لئے بلاتاخیر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کے اجلاس میں طے شدہ ایکشن پلان پر عملدرآمد میں تاخیر زراعت کے ساتھ ساتھ معیشت کے لئے بھی خطرناک ہوگی۔

طے شدہ ایکشن پلان کے تحت کم سے کم 12 طیاروں کے ذریعے بلوچستان کے ان علاقوں میں اسپرے کیا جانا تھا، جو ٹڈیوں کے آنے کا راستہ ہیں۔لیکن وفاقی حکومت اس سلسلے میں بلوچستان میں اتنے طیارے استعمال نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک طیارہ اور تین ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں، جو بڑی تعداد میں موجود ٹڈیوں کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔ٹڈیوں کے دل سندھ کے اضلاع کشمور، لاڑکانہ، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی داخل ہوگئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت مذکورہ ٹڈی دل سندھ، پنجاب اور یہاں تک کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں تک جانے سے قبل بھارت کے صحرا میں چلے گئے ہیں۔بھارت کے صحرائی علاقے میں ٹڈیوں کی بریڈنگ کے لئے ماحول زرخیز ہے۔

وفاقی حکومت کے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی کلیدی ذمہ داری ہے کہ وہ فضائی اسپرے کروائے۔حکومت سندھ نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کو کیڑے مار ادویات اور گاڑیاں مہیا کردیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دلوں نے جیسے ہی پاکستان بھر میں فصلوں پر حملہ کیا ہے تو فوڈ سیکیورٹی کی وفاقی وزارت ایک بار پھر لاپتہ ہے، گذشتہ برس ہماری گذارشات کے باوجود صوبوں کو ٹڈیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

اگر وفاقی حکومت اس بار بھی پر عملی اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے تو یہ ایک اور بربادی لائے گی،وفاقی حکومت خواب خرگوش سے جاگے اور بلا تاخیر ٹڈی دلوں کے حملے روکنے کے لیئے متفقہ نیپ پر عمل کرے،اگر ان حالات میں قحط پڑا تو اس کی ذمیدار وفاقی حکومت ہوگی: بلاول بھٹو زرداری

Related Posts