وفاقی حکومت کا ’لنگر خانہ پروگرام‘ کوپسماندہ علاقوں تک وسعت دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے لنگر خانہ پروگرام کوپسماندہ علاقوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد کے بعداب صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ’’لنگرخانہ ‘‘ کھولنے کا پلان بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق تھرپارکر میں تین لنگر خانے کھولے جائیں گے، ہر لنگر خانہ میں 600 افراد کومفت کھانا ملے گا۔وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر میں لنگر خانہ کا جلد افتتاح کریں گے۔

تھرپارکر میں ‘‘لنگر خانہ’’ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تھر میں لنگر خانے کھولنے سے متعلقہ وزارت کو احکامات دیدئیے۔ لنگر خانوں کی جگہ کے تعین کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم آئندہ ہفتے تھرپارکر کا دورہ کرے گی۔

Related Posts