وفاقی حکومت ہمارے فلاحی کاموں کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت ہمارے فلاحی کاموں کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت ہمارے فلاحی کاموں کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ہر اقدام کی وفاقی حکومت کی جانب سے مخالفت سامنے آنا افسوس ناک ہے۔

 تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہونے والا فائدہ اور ورلڈ بینک، جی 20 ممالک سے ملنا والا ریلیف صوبوں کو دیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غریب عوام کا ساتھ دینے کے بجائے ہمارے فلاحی کاموں کو سبو تاژ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ گفتگو اپنی سربراہی میں ہونے والے ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کی، مشاورتی اجلاس میں کرونا وائرس کی صورت حال اور ملک کو درپیش معاشی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، شازیہ مری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، مصطفی نواز کھوکھر، فیصل کریم کنڈی اور پلوشہ خان شریک ہوئے، مشاورتی اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیرصحت عذرا پیچوہو اور وزیراطلاعات ناصرشاہ بھی موجود تھے۔

Related Posts