وفاقی حکومت صرف اپوزیشن کیخلاف کریک ڈائون میں مصروف ہے ، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani
سانحہ 18 اکتوبر کرنیوالی طاقتیں ہی27 دسمبر واقعے میں ملوث ہیں، سعیدغنی

کراچی :وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت آئی ہے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈائون کررہی ہے اپنی مخالف سیاسی قیادت کے خلاف پہلے دن سے کارروائی جاری ہے اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

اگر حکومت مزید گرفتاریاں کرنا چاہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ قومی ایشوز پر اپوزیشن اورپارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے اور پارلیمنٹ کا ڈیبیٹ( بحث و مباحثہ) کا پلیٹ فارم بنایا جائے، یہ بات آج انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ تین روزہ تیسری پاکستان ٹریول مارٹ نمائش 2019 کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

سندھ حکومت کی جانب سے یہ تیسری عالمی سیاحتی نمائش ہے جس میں اس شعبے کی 110 عالمی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے سعید غنی نے مزید کہا کہ ایک سال سے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے مگر ہماری آواز بند نہیں کی جا سکی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں مگر انہیں کسی کا احساس نہیں ہے اور وہ انتقامی کارروائی میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ اگر جے یو آئی ایف پر امن احتجاج کرنا چاہ رہی ہے تو اسے کرنے دینا چاہئے یہ ان کا جمہوری حق ہے پی ٹی آئی نے اپنے اپوزیشن کے دور میں پی ٹی وی پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیااب یہ لوگ اپنے عمل کو حلال اوردوسرے کے عمل کوحرام سمجھتے ہیں سندھ حکومت پرامن احتجاج کرنے والوں کو کبھی نہیں روکے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گٹکے کی وجہ سے کینسر کے کیسزمیں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہمارا کام ہے گٹکا کھانے اور گٹکا بنانے والوں کو روکا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سیاحتی نمائش کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا سیاحتی میلہ سجایا گیا ہے آج محکمہ ثقافت اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان کے سب سے بڑے ٹورازم ایکسپو “پاکستان ٹریول مارٹ” کا افتتاح کیا گیا ہے یہ سیاحتی نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس میںتھائی لینڈ, ملائیشیا, انڈونیشیا, ویتنام,کمبوڈیا, سری لنکا, ترکی, آذر بائیجان, عمان, کویت, سعودی عرب, یو اے ای, چائنہ, یونان اور برطانیہ سمیت 22 ممالک حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ دنیا بھر کے 8 عالمی ٹورازم بورڈز بھی اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیںٹوئرزم ایکسپو میں 400 سے زائد اسٹالز سجائے گئے ہیں جن میں دنیا بھر کی تمام بڑی ایئرلائنز, ہوٹل انڈسٹری کے بڑے ادارے, ٹریول اینڈ ٹوئرزم اور سیاحت سے منسلک دیگر کمپنیاں اپنے اپنے ٹورازم کی نمائش کر رہی ہیں حکومت پبلک پارٹنر شپ کے تحت سیاحتی مقامات کو بہتر کر رہی ہے ٹورازم کے حوالے سے کافی جگہ پر کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر کے سیاحوں کو ایک اچھا موقع میسر آئے گا اور کا سوفٹ امیج اجاگر ہو گا اس طرح کے بڑے ایونٹ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے گزشتہ دنوںکرکٹ میچز کا انعقاد ان ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سعید غنی نے نمائش میں لگائے گئے تمام اسٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شرکاء کی کاو شوںکو سراہا۔

Related Posts