اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی 2021 سے تمام پروڈکٹس (مصنوعات) پر تمام مینوفیکچروں کو ٹیکس ڈاک ٹکٹ (یو آئی ایم) لگانا لازمی قرار دے دیا۔
کامیاب بولی دہندہ کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا لائسنس دینے کے بعد ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 40 سی (2) کی دفعات کے تحت تمباکو، شوگر، سیمنٹ اور کھاد کے لیے 4 ایس ٹی جی اوز کو جاری کیا۔
رات گئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز (ایس ٹی جی او) کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا۔ مذکورہ قوانین ایف بی آر کو نوٹیفائی کرتے ہیں کہ تمام مینوفیکچرنگ سائٹس کی اشیا اور سامان کی فروخت کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کمی