پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا

حافظ آباد: حافظ آباد کے علاقہ کوٹ سید محمد میں لو میرج کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا۔

مقتولہ کے خاوند نے مشتعل ہوکر اپنے سسرپر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید ذخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق19سالہ صباء دختر نذیر احمد ہنجرا نے قریباً دو ماہ قبل اپنے ہمسایہ انوار ولد فتح محمد سے محبت کی شادی رچالی۔

جس پر اسکا باپ نذیر ہنجرا سخت ناراض تھا۔ گذشتہ روز صباء اپنے والد کے گھر آئی تو باپ نزیر ہنجرا نے مبینہ طور پر اسے پھندا دیکر ہلاک کردیا۔

جب خاوند انوار کو بیوی کی ہلاکت کا پتہ چلا تو اس نے مشتعل ہوکر صباء کے والد نذیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید ذخمی ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ باپ نذیر کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ٹراما سنٹر منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، بھینس کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، پولیس کا 1 جوان شہید

Related Posts