لاہور: قومی ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد، کرکٹر شاداب خان کو زندگی کا ایک اہم مشورہ دیا ہے۔
ثقلین مشتاق کی بڑی بیٹی کی شادی کرکٹر شاداب خان سے ہوئی ہے، ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے اپنے داماد شاداب خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت محنتی لڑکا ہے تو اسے مزید محنت کرتے رہنا چاہیے۔
سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ محنت کی دو قسمیں ہیں جن کے بارے میں میرے والد نے مجھے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ بیٹا اگر آپ اچھے انسان نہیں ہیں تو آپ گراؤنڈ میں جتنی بھی پریکٹس کرلیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اگر آپ اچھے انسان نہیں تو آپ نے اب تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ آپ کو اللہ کی مدد نہیں ملے گی۔
مزید پڑھیں:ایشیاکپ کا نیا ہائبرڈ ماڈل اور 4 ممالک کی ہاں سے بھارت کی مشکل بڑھ گئی
سابق اسپنر نے کہا کہ اس لیے سب سے پہلے اچھا انسان بننا ضروری ہے پھر زندگی میں درست سمت کا تعین ہوسکے گا اور یہ مشورہ صرف شاداب کے لیے نہیں بلکہ سب نوجوانوں کے لئے ہے۔