پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز 16 سے 28 جولائی کے درمیان ہوسکتی ہے جبکہ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی

رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ نے ورلڈ کپ کے پیش نظر دورے میں ون ڈے میچز شامل کرنے کی تجویز دی تھی اور اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوئی تھی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر وائٹ بال سیریز کو حتمی شکل نہ دی جا سکی۔

دوسری جانب بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جاسکتا ہے۔

شاہین آفریدی انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Related Posts