غزہ میں گھسنے والی صہیونی فوج کی پوری ڈویژن حماس کے گھیرے میں آگئی، متعدد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 شمالی غزہ میں گھسنے والی اسرائیلی فوج کی پوری ڈویژن حماس کے گھیرے میں آگئی، لاشیں ڈھونے کیلئے اسرائیلی فضائیہ سے مدد لی گئی۔

العربیہ اطلاع دی ہے کہ حماس کے جنگجو بظاہر ایک سرنگ سے نکلے اور بیت حنون میں 35 اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر ان پر حملہ کردیا۔

غزہ میں دو محاذوں پر زمینی لڑائی جاری، اسرائیلی فوج کی خطرناک حکمت عملی سامنے آگئی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھات لگا کر اسرائیلی فوج کی ایک پوری ڈویژن (تقریباً 35 فوجیوں) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

فضائیہ کو مداخلت کرنا پڑی

بیت حنون میں حماس کے جنگجوؤں کے گھیرے میں آئے اسرائیلی فوجیوں کو فضائیہ کی طرف سے مدد فراہم کی گئی۔ حماس کے حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حنون میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔

یہ میدانی پیشرفت اس وقت ہوئی جب گنجان آباد غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts