الیکشن کمیشن نے امام مسجد کو نوٹس جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے مسجد کے پیش امام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر نوٹس جاری کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع پیشین میں پیش آیا ہے، جہاں ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر کمپلکس پشین کی مسجد کے امام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر پشین فیض اللہ شاہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کمپلکس پشین کی مسجد کے پیش امام کو جاری کردہ نوٹس میں 2 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیرا 9 کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت کے حق میں بیان جاری نہیں کر سکتا۔ ایسا لگتا ہے کہ پیش امام کو کسی سیاسی جماعت کے حق میں مہم چلانے میں ملوث ٹھہرایا گیا ہے۔

Related Posts