اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستیں خالی ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جن پی ٹی اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے، اُن میں علی محمد خان، فضل محمد خان ، شوکت علی، فرخ زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبد الشکور شاد، شیریں مزاری اور شندانہ گلزار شامل ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 250 روپے پر پہنچ گئی