معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا،عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا،عمران خان
معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا۔معیشت کی بحالی کا مکمل روڈ میپ تیار کرینگے۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر سیاسی قیادت اور معاشی ٹیم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور ابتر معاشی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں سیاسی اور معاشی ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی توانائی، صنعت، سماجی بہبود، تجارت، زراعت سمیت دیگر 17 شعبوں کے ماہرین سے خدمات لے گی۔

قائم کی گئی کمیٹی غریب اور نادار طبقہ کو معیشت کے بدترین اثرات سے بچانے اور ان کی امداد کے طریقہ کار بھی تجویز کرے گی۔

کمیٹی آئندہ چند روز میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی معاشی قیمت کے متعلق آگاہ کرے گی جبکہ کمیٹی موجودہ معاشی بحران اور اس سے نکلنے کا جامع طریقہ کار بھی تجویز کرے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑی معیشت کو ساڑھے 3 برس میں استحکام کی دہلیز پر لانے کے لئے کی جانے والی محنت کو ہفتوں میں برباد کر دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج عوام کا بڑا حصہ بدترین مہنگائی، بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور معیشت کی سست روی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے، تحریک انصاف معیشت کی بحالی کا مکمل روڈ میپ تیار کرے گی،ملک کو معاشی تباہی کی دلدل سے نکالنے کا واحد رستہ صاف شفاف فوری انتخابات ہے۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف سے یورپی سفیر کی ملاقات، متاثرین کی امداد کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ اچھی بھلی مستحکم اور ترقی کرتی معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا،ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر کے بغیر تیاری کے نااہل اور نالائقوں کے ٹولے کو مسلط کیا گیا۔

Related Posts