موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب
عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی،مریم اور نگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان ممریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا، نہ ہی کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت ہے، عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہے۔

سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے، اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈز لیے گئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں۔

حکمرانوں نے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہے، کشمیر کا سودا کیا گیا، سوال پوچھنے پر لیگی رہنماں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، اس وقت پاکستان پر مافیا مسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی سینیٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، نوکریاں فرینڈز آف بنی گالا کو ملتی ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے پرائیویٹ اکاؤنٹس سے پیسے منگوائے گئے، 4 ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے گئے، فرخ حبیب کی عزت کا آج جنازہ نکل گیا۔

Related Posts