دی اکانومسٹ کی پاکستان کے نظامِ حکومت پر تنقید، ریٹنگ بھی گرادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کے عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے پاکستان کے نظامِ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملکی ریٹنگ گرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے جمہوریت سے متعلق جائزہ رپورٹ میں پاکستان کے نظامِ حکومت کو آمرائنہ قرار دیتے ہوئے ملکی ریٹنگ 5.29 سے 5.23 کردی ہے۔

عامی جریدے دی اکانومسٹ کے اقصادی انٹیلی جنس یونٹ نے ڈیموکریسی انڈیکس 2023 میں ملکی ریٹنگ کو آمرانہ قرار دیا۔ قبل ازیں جائزہ رپورٹ میں دی اکانومسٹ نے پاکستان کو ہائبرڈ نظامِ حکومت قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سمیت دیگر امریکی حکام نے پاکستان سے رواں ماہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات پر دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے 2 روز قبل ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں الیکشن ملکی خودمختاری اور ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ ہم نے اپنا آئینی فرض سنجیدگی سے ادا کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ غیر ملکی مبصرین نے بھی الیکشن کو دیکھا۔ پاکستانی ملک کے سیاسی عمل پر بات کا حق رکھتے ہیں جبکہ ہمیں الیکشن کے متعلق امریکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں۔ 

Related Posts