ای کچہری کے انعقاد سے صارفین کی شکایات اُسی وقت حل کی جائیں گی، ایکسائز ڈائریکٹر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای کچہری کے انعقاد سے صارفین کی شکایات اُسی وقت حل کی جائیں گی، ایکسائز ڈائریکٹر
ای کچہری کے انعقاد سے صارفین کی شکایات اُسی وقت حل کی جائیں گی، ایکسائز ڈائریکٹر

اسلام آباد:ایکسائز ڈائریکٹر بلال اعظم خان نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ کے حوالے سے ٹیکس کے جو ٹارگٹ سیٹ کیے تھے وہ ہم نے حاصل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ای کچہری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،ای کچہری کے انعقاد سے صارفین کی شکایات کا ازالہ اسی وقت کیا جائے گا ہفتے کے روز دن دو بجے ہم ای کچہری لائیو کریں گے۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے ایکسائز ڈائریکٹر بلال اعظم خان نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ رجسٹریشن ٹرانسفر کے حوالے سے جو بھی مشکلات ہیں وہ بتائیں ہم ان کا فوری حل بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رجسٹریشن کے حوالے سے نئی چیز متعارف کرارہے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کے لیے نئی گاڑیاں روڈ پر رجسٹرڈ کی جائیں گی۔

اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ گاڑی کا مالک گاڑی کے کاغذات اور فیس ادا کرے گا، یا آن لائن فیسیں دے دے گا تو فوری طور پر گاڑی کی رجسٹریشن نمبر اور نمبر پلیٹ الاٹ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اسلام آباد کے شہریوں کو رجسٹریشن کے حوالے سے سہولیات فراہم کرتے رہیں،30 جون تک تمام گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس ادا کر دینا چاہئیں۔

ہم نے چوری شدہ بیس سے زائد گاڑیاں ریکور کرکے وفاقی پولیس کے حوالے کی ہیں،صارفین ہماری آن لائن سروسز سے فائدہ اٹھائیں ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے حوالے سے مزید سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو نئی رجسٹریشن ٹرانسفر کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے تو میرے دفتر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،فوری طور پر اس کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی انجمن تاجران کے مرکزی صدر شرجیل میر نے بجٹ کے حوالے سے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا بجٹ عام آدمی کو ریلیف دینے والا بجٹ ہونا چاہیے،بجٹ میں تاجروں کے لئے خصوصی پیکیج ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی پہلی دوسری اور تیسری لہر میں چھوٹا تاجر بہت ہی پیسا ہے چھوٹے تاجروں کو مراعات دی جائیں ان کے جو نقصان ہو چکے ہیں ان کو بلا سود قرضے دیے جائیں، بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے،مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے اصلاحات لائی جائیں۔

تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں پہلے صرف تین لاکھ تاجر ٹیکس دیتے تھے مگر اب بیس لاکھ سے زائد تاجر ٹیکس ادا کر رہے ہیں،ہم ٹیکس دے رہے ہیں اور ٹیکس دینا چاہتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ایسی اصلاحات لائیں تاجر خوشی سے ٹیکس دے حکومت تاجروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے۔

ایف بی ار فرینڈلی ماحول تاجروں کو فراہم کرے نہ کہ تاجروں کے گوداموں میں اکر چھاپے مارے کہ آپ کے پاس امپورٹڈ مال ہے امپورٹڈ مال کی سمگلنگ کو روکنا حکومت کا کام ہے نہ کہ تاجروں کی دکانوں پر چھاپے مارنا ہے کل بجٹ پیش ہونے جارہا ہے اس میں فیول پرائس کم ہونی چاہیے تاجروں کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طویل لوڈ شیڈنگ، عوام سراپا احتجاج

Related Posts