استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایک پائیدار استحکام اور امن القدس کے 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم کرنا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
ایردوآن نے نشاندہی کی کہ القدس بہادر مسلمانوں کے ایک گروہ کا ایک مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری اسلامی دنیا کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینیوں کو دوسری عالمی جنگ عظیم اور بد اعتمادی کے دوران یورپ میں یہودیوں کے خلاف نسل پرستی کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔
ترکی کے صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک مشرقی بیت المقدس اور مسجد اقصی کے تقدس کی اہمیت پر زور دیتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: بڑھتا ہوا معاشی بحران، ایردوآن کی غیرملکی افراد کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت