مسودہ سب کے سامنے ہے، تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں، رضا باقر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسودہ سب کے سامنے ہے، تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں، رضا باقر
مسودہ سب کے سامنے ہے، تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں، رضا باقر

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب مسودہ سب کے سامنے آچکا ہے جس میں تمام اختیارات حکومت کے پاس ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک کا مالک بنایا جارہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ جعلی خبریں چلائی گئیں کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بیچ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے آئی ایم ایف کیلئے کام کرتا تھا، کیا کسی عالمی ادارے میں کام کرنا جرم ہے؟ ہماری تاریخ میں کئی گورنراسٹیٹ بینک آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں میں کام کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، شوکت ترین

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ میری کوئی دوسری نیشنلٹی نہیں ہے، میں پاکستانی ہوں، میرے پاس کسی دوسرے ملک کی مستقل رہائش بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان معاملات کو لے کر جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

Related Posts