کراچی: ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالرمزید 2 روپے 62 پیسے مہنگا ہوکر 232 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 232 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔
کیلی فورنیا میں کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اہم قانون سازی