کراچی: مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 156.70 روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 157.40 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 156.60 روپے سے بڑھ کر156.90روپے اور قیمت فروخت 156.70 روپے سے بڑھ کر 157 روپے ہو گئی۔
فوریکس انڈیکس کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کے اضافے سے 157 روپے سے بڑھ کر 157.10 روپے اور قیمت فروخت 157.40 روپے سے بڑھ کر 157.50 روپے ہوگئی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 189 روپے سے بڑھ کر 189.50 روپے اور قیمت فروخت 190.50 روپے سے بڑھ کر 191 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 219.50 روپے سے بڑھ کر 220.50 روپے اور قیمت فروخت 221 روپے سے بڑھ کر 222 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی، نئی قیمت 1لاکھ 9ہزار 600 روپے ہوگئی