حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے،اسد قیصر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے،اسد قیصر
حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے،اسد قیصر

صوابی:اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ سیاست دکان چمکانے کیلئے قومی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل افسوس ہے،ایسے عزائم سے قومی اداروں پرنہیں بلکہ یہ عناصرخوداپنے آپ کوداغ لگارہے ہیں،پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاکستان کے مسلح افواج کی قربانیوں کوقوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معیشت مثبت سمت میں جارہی ہے،آئی ایم ایف کے پاس جاناماضی کی حکومتوں کی پالیسی کاپیش خیمہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث آج عوام کومشکلات کاخمیازہ بھگتناپڑرہاہے،موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ڈالرنیچے آرہاہے اورانشاء اللہ بہت جلداس عارضی مہنگائی کوخاتمہ ہوجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل ٹوپی ضلع صوابی میں 2کروڑ21لاکھ روپے کی لاگت سے گدون امان زئی فیڈرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ گدون امان زئی فیڈرکیساتھ تین بڑے ٹرانسفارمزبھی نصب کئے جائیں گے جبکہ تحصیل چھوٹالاہور گرڈسٹیشن پربھی کام مزیدتیزکیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ صوابی میں صحت،تعلیم،بجلی،سوئی گیس اورکھیلوں کے میدان میں خاطرخواہ اصلاحات واقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات سے صوابی کے عوام مستفیدہورہے ہیں،صوابی میں کیڈٹ کالج بھی تعمیرکیاجارہاہے۔

پیہورکنال سے اراضی کی کاشت سے تبدیلی کی نئی لہرآئے گی۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی مدمیں تقریباً ایک ارب70کروڑروپے لگائے گئے ہیں اورمزیدجوعلاقے سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں وہاں تک سوئی گیس مہیاکیاجائیگا۔

پورے صوبے کے عوام کوصحت انصاف کارڈفراہم کیاجائیگا جوملک کی تاریخ میں ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ ہم اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح وبہبوداورملک کی بہترمفادکیلئے سیاست کررہے ہیں۔

Related Posts