لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے سستا ہو کر 204 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 203 روپے 50 پیسے کا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قدر کاروبار کے اختتام پر ایک روپے 75 پیسے کمی کے ساتھ 205 روپے 12 پیسے رہی تھی۔
مزید پڑھیں:ملک میں مہنگائی کی شرح میں بدترین اضافے کا امکان